حیدرآباد۔30۔دسمبر (اعتماد نیوز)دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجروال بخار کے باعث علالت کے باوجود تمام سرکاری ذمہ داریوں کو اپنے قیام گاہ پر ہی ادا کر رہے ہیں۔ آج انہوں نے بذریعہ ٹویٹر کہا کہ انہیں بخار ہے۔جسکی وجہ سے آج وہ دفتر میں نہیں آسکتے۔چنانچہ آج شام میں وہ اپنے قیام گاہ پر محکمہ آبرسانی کے
عہدیداروں سے اجلاس منعقد کرینگے۔ جس میں انکے انتخابی منشور کے مطابق فی گھر دہلی میں 700لیٹر پانی کی سربراہی سے متعلق اہم فیصلہ کا امکان ہے۔ تاہم اروند کیجروال کے ڈاکٹر کے مطابق اروند کیجروال کو پچھلے ایک ماہ سے ڈائریا ہے جسکی وجہ سے وہ سردی اور کھانسی سے پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اروند کیجروال نے اتوار کے دن کئی لوگوں سے ملاقات بھی نہ کر سکے۔